پرواز کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے فضا میں بلاک چین ٹیکنالوجی کا تجربہ

 پرواز کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے فضا میں بلاک چین ٹیکنالوجی کا تجربہ

نیویارک(نیٹ نیوز)ناسا ہوابازی کے شعبے میں سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور فضائی نظام کے ڈیٹا میں چھیڑ چھاڑ اور خلل سے محفوظ رکھنے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کی آزمائش کر رہا ہے ۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ناسا کے ایمز ریسرچ سینٹر میں حال ہی میں ایک تجربہ کیا گیا، جس میں ڈرونز کے ذریعے ایک ڈی سینٹریلائزڈ ڈیٹا انفرا اسٹرکچر کی توثیق کی گئی، جس کا مقصد طیاروں اور گراؤنڈ کنٹرول کے درمیان مواصلات کو محفوظ بنانا ہے ۔ ناسا کے اس تجربے کا بنیادی حصہ ترمیم شدہ Alta-X ڈرون تھا اور اس سے کیلیفورنیا کے سلیکون ویلی میں قائم ایمز ریسرچ سینٹر میں معمولی حالات میں اڑایا گیا، ڈرون میں ایک خصوصی نظام نصب تھا جس میں جی پی ایس ماڈیول، ریڈیو ٹرانسمیٹر اور بلاک چین سے مربوط کمپیوٹر سسٹم شامل تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں