سپین:2 ٹرینوں میں تصادم 40افراد ہلاک،48زیر علاج

سپین:2 ٹرینوں میں تصادم  40افراد ہلاک،48زیر علاج

میڈرڈ(اے ایف پی)جنوبی سپین کے قصبے آدموز کے نزدیک دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ۔۔۔

ریل نیٹ ورک آپریٹر عدیف کے مطابق یہ واقعہ قرطبہ شہر کے نزدیک واقع آدموز قصبے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ملاگا سے میڈرڈ جانے والی ایک تیز رفتار ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر دوسری پٹڑی پر چڑھ گئی جو مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹرین سے ٹکرا گئی۔ ٹرینوں میں عملہ سمیت 400 افراد سوار تھے ۔ تصادم کے بعد 122 افراد کو طبی امداد دی گئی جن میں سے 48 اب بھی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں