غزہ بورڈ میں شمولیت کی دعوت
ماسکو،مغربی کنارا(اے ایف پی)ماسکو حکام کے مطابق روسی صدر پوٹن کو سفارتی ذرائع سے امریکی دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔۔
جس میں انہیں صدر ٹرمپ کے غزہ ‘‘بورڈ آف پیس’’ میں شرکت کی پیشکش کی گئی ہے ۔کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہاہم فی الحال اس پیشکش کی تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینی گھروں پر ہونے والے حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ شدت پسندوں نے 8 گھروں اور 2 گاڑیوں کو نذرآتش کیا۔