فضائی آلودگی پروسٹیٹ کینسر کا باعث بن سکتی :ماہرین
لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی پروسٹیٹ کینسر کا باعث بن سکتی ہے اور جو مرد شہر تنگ علاقوں یا مرکزی شاہراہوں کے قریب رہائش پذیر ہیں ان میں خطرات زیادہ ہوسکتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ فضائی آلودگی سے متاثرہ افراد کے پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہونے کے خدشات زیادہ پائے جاتے ہیں اور برطانیہ میں اس کی وجہ سے ہر سال 12 ہزار مرد دم توڑتے ہیں۔برطانیہ کے 2 لاکھ 20 ہزار مردوں کے ڈیٹا پر تحقیق کے بعد نتائج اخذ کیے گئے ، جس میں بتایا گیا کہ زیادہ آلودگی سے متاثر ہونے والے افراد میں پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ ان افراد کے مقابلے میں 6.9 فیصد زیادہ تھا جو آلودگی سے کم متاثر تھے ۔محققین نے بتایا کہ سب سے بڑا ذمہ دار نائٹریٹ (NO3) ہے ، اور یہ کینسر کے خلیوں کی افزائش کو و فروغ دے سکتا ہے ۔