ٹی 20ورلڈکپ:محسن نقوی نے قومی ٹیم کی تمام تیاریاں رکوا دیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رکوا دیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ سے ٹی 20 ورلڈکپ میں عدم شرکت پر متوازی پلان بھی مانگ لیا۔ بنگلہ دیش کا ایشو حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلے پر غور کرنے کا کہا ہوا ہے ۔