کھیلتا پنجاب پنک گیمز :راولپنڈی ڈویژن کی خواتین ٹیموں کے ٹرائلز

کھیلتا پنجاب پنک گیمز :راولپنڈی ڈویژن کی خواتین ٹیموں کے ٹرائلز

کراٹے کے ٹرائلز میں 8 کھلاڑی منتخب ، ماس ریسلنگ میں بھی 8کھلاڑیوں کاانتخاب

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)کھیلتا پنجاب پنک گیمز کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی خواتین ٹیموں کے ٹرائلز شروع ہوگئے ، پہلے روز کراٹے اور ماس ریسلنگ ٹیموں کے ٹرائلز ہوئے ۔ راولپنڈی ڈویژن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں کراٹے کے ٹرائلز میں 51 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے 8 کھلاڑی منتخب کی گئیں ،جن میں دیا سراج، انزلہ ندیم، طوبی'، مقدس فاطمہ، فزا عابد، زینب جمشید، مشال اور ایزا شامل ہیں۔ ماس ریسلنگ کے ٹرائلز میں 33 پلیئرز نے حصہ لیا جن میں سے 8 پلیئرز سیماب، لاریب، پاکیزہ، لائبہ، عائشہ، عائشہ اروا، نمرا ازرم اور ہادیہ منتخب ہوئیں۔ ٹرائلز ڈی او سپورٹس وحید احمد، ڈی ایس او شمس توحید عباسی و آفیشلز کی زیرنگرانی ہوئے جبکہ رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد مہمان خصوصی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں