دسمبر:کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24.40 کروڑ ڈالر ریکارڈ

دسمبر:کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24.40 کروڑ ڈالر ریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی کرنٹ اکاؤنٹ نومبر2025میں سرپلس رہنے کے بعد دسمبر 2025 میں دوبارہ خسارے میں چلا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2025کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔نومبر 2025 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس میں رہا تھا جبکہ ایک سال قبل دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھاجس سے واضح ہوتا ہے کہ بیرونی کھاتوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے ۔ رواں مالی سال کے ابتدائی6ماہ کے دوران مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1ارب17 کروڑ40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ،ا س کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال  کرنٹ اکاؤنٹ 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس میں تھا ۔ ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کی بڑی وجوہات میں درآمدات میں بے پناہ اضافہ، توانائی بل میں اضافہ، منافع اور قرضوں کی ادائیگیوں میں اضافہ شامل ہیں جبکہ برآمدات کا کم ہونا اور ترسیلات زر کی رفتار میں کمی بھی ایک وجہ ہے ،اگر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اسی رفتار سے بڑھتا رہا تو اس سے زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں