اسٹاک ایکسچینج ،تیزی،57فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

 اسٹاک ایکسچینج ،تیزی،57فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)حکومتی اصلاحات ، آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات ، امن و امان کی بہتر صورتحال اور عالمی تناؤ میں کمی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ نوعیت کی تیزی رہی۔

اس دوران ٹریڈنگ بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس تیزی سے 1لاکھ 86ہزار کی حد پار کرتا ہوا 1 لاکھ 87 ہزار 761 پوائنٹس کی یومیہ بلند سطح تک ٹریڈ ہوا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کو 220ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 21 ہزار 194 ارب روپے ہوگیا،تیزی کے سبب 57.20 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔دن بھرمارکیٹ مسلسل گرین زون میں ٹریڈ کرتی رہی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا جس کے باعث آئل اینڈ گیس ،

آٹو، سیمنٹ اور فارما کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں کام ہوا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 2662 پوائنٹس کے اضافے سے پہلی بار 187761 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 784پوائنٹس کے اضافے سے 57522پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 1167 پوائنٹس کے اضافے سے 112676پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 25فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 1ارب 19کروڑ 86لاکھ 56ہزار 139 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 278 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،167میں کمی اور 41 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں