ندا یاسر ایک بار پھر ٹرولرز کے نشانے پرآگئیں
لاہور(شوبزڈیسک )معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر اب پھر ٹرولرز کے نشانے پرآگئی ہیں ،وائرل ویڈیو میں وہ ہلکے رنگ کے سادہ شلوار قمیص میں ملبوس نظر آئیں جبکہ ان کے پرم (گھنگریالے ) کیے ہوئے بال کھلے ہوئے ہیں۔
ندا یاسر نے اس لک کو گہرے مرون لپ سٹک، لینز اور سرخ مصنوعی ناخنوں کے ساتھ مکمل کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب ٹرول کیا جبکہ بعض صارفین انہیں راکھی ساونت سے تشبیہ دے رہے ہیں۔