ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی بیٹی نے کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

 ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی بیٹی  نے کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاس اینجلس (شوبزڈیسک ) ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی بیٹی للی روز ڈیپ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی جین زی انفلوئنسر بن گئی ہیں۔

للی روز ایک انسٹاگرام پوسٹ کے عوض اوسطاً 11 ہزار 324 پاؤنڈ کماتی ہیں جو انہیں اس فہرست میں سرفہرست بناتا ہے ۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ول اسمتھ اور جیڈا پنکٹ اسمتھ کے بیٹے جیڈن اسمتھ ہیں جو فی پوسٹ تقریباً 9 ہزار 690 پاؤنڈ کماتے ہیں۔تیسرے نمبر پر لیونل رچی کی بیٹی صوفیہ رچی گرینج ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں