ورلڈ کپ پر پورا بنگلہ دیش غیر یقینی کا شکار : لٹن داس

ورلڈ کپ پر پورا بنگلہ دیش غیر یقینی کا شکار : لٹن داس

کھیلیں گے یا نہیں، جواب دینا میرے لیے خطرناک ہے، بنگلہ دیشی کپتان

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، جواب دینا میرے لیے خطرناک ہے ۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران جب لٹن داس سے ورلڈ کپ کی تیاری اور ٹورنامنٹ کی پچز کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بالواسطہ طور پر بنگلہ دیش کی ممکنہ عدم شرکت کا اشارہ دے دیا۔

لٹن داس کا کہنا تھا، کیا آپ کو یقین ہے کہ ہم ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں؟ میری طرف سے تو میں خود غیر یقینی میں ہوں، سب غیر یقینی میں ہیں۔ اس وقت پورا بنگلہ دیش غیر یقینی کا شکار ہے ۔ میں سمجھتا ہوں آپ کیا سوال پوچھنا چاہتے ہیں، مگر اس پر جواب دینا میرے لیے محفوظ نہیں، اس لیے کوئی جواب نہیں دوں گا۔ اس سے قبل بنگلہ دیشی حکومت کے سپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی صورت میں قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت کا سفر نہیں کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں