انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس مرحلہ پاکستان کا آج نیوزی لینڈ سے ٹاکرا
ہرارے (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان پہلا میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
یہ اہم مقابلہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز تاکاشنگا سپورٹس کلب میں بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشنز، فیلڈنگ ڈرلز اور مختلف پریکٹس سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کے تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔