پی ایس ایل، ریٹینشن کی آخری تاریخوں کا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل نے سیزن 11 کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی سے قبل ریٹینشن کی آخری تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
موجودہ چھ فرنچائزز 3 فروری تک چاروں کیٹیگریز میں ایک، ایک کھلاڑی برقرار رکھ سکیں گی۔ بچنے والے پلیئرز دونوں نئی ٹیموں کیلئے دستیاب ہوں گے جو ہر کیٹیگری سے ایک کھلاڑی منتخب کر سکیں گی۔نئی فرنچائزز کو اپنے چار کھلاڑیوں کی حتمی فہرست 6 فروری تک جمع کرانی ہوگی۔