ایشین جونیئر سنوکر ، احسن اور حسنین نے میچز جیت لئے

ایشین جونیئر سنوکر ، احسن اور حسنین نے میچز جیت لئے

ایشین جونیئر سنوکر ، احسن اور حسنین نے میچز جیت لئے احسن نے پہلے میچ میں ایرانی ارمین کو جبکہ حسنین نے ایران کے عرشیہ کو ہرایا

دوحہ (سپورٹس ڈیسک)ایشین جونیئر سنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے دن پاکستانی کیوئسٹ احسن رمضان اور حسنین اختر نیٹورنامنٹ میں اپنے دو، دو میچز جیت لئے ۔دوحہ میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے دن پاکستان کے احسن رمضان نے اپنے پہلے میچ میں ایرانی کیوئسٹ ارمین جوہری کو تین، ایک فریم سے شکست دے دی۔ احسن کی جیت کا سکور ان کے حق میں 0-95، 26-70، 62-34 اور 30-67 رہا۔اس میچ میں انہوں نے 75 کا شاندار بریک بھی کھیلا۔ احسن رمضان نے اپنے دوسرے میچ میں یو اے ای کے سیف الزابی کو تین، صفر سے آٹ کلاس کر دیا، ان کی جیت کا سکور 25-54، 16-83 اور 1-64 (63) رہا۔ پاکستان کے حسنین اختر جنہوں نے پہلے میچ میں ایران کے عرشیہ دولت آبادی کو تین، دو سے قابو کرکے شاندار آغاز کیا تھا۔ اپنے دوسرے میچ میں انہوں نے افغانستان کے محمد علی سخی کو تین، صفر سے زیر کیا۔ حسنین کی جیت کا سکور ان کے حق میں 29-66، 43-75 اور 25-49 رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں