قومی کرکٹ ٹیم کی کولمبو میں پریکٹس
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں قومی ٹیم کی تیاریاں ، پاکستان کے کھلاڑیوں نے کولمبو کے تاریخی ایس سی سی گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔
پریکٹس کا آغاز وارم اپ سیشن سے ہوا،جس کے بعد کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور اپنی مہارتوں کو نکھارا۔اس موقع پر بیٹرز اور بولرز نے نیٹس میں بھرپور محنت کی،جہاں بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ٹیم کا ماحول پرجوش اور اعتماد سے بھرپور دکھائی دیا۔