مچل مارش انجرڈ ،سمتھ کو بیک اپ کے طور پر سری لنکا بلالیا گیا
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا،آسٹریلیا ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان میچل مارش انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے ۔سٹیو سمتھ کو بیک اپ کے طور پر سری لنکا بلایا گیا ۔
آسٹریلیا کی کپتانی ٹریوس ہیڈ نے کی ۔مچل مارش کو گروئن انجری ہوئی جسکے باعث آرام دیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سٹیو سمتھ ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں،سٹیو سمتھ کو ضرورت پڑنے پر شامل کیا جاسکتا ہے ۔