قطر اوپن ٹینس:ایگا اور ایلینا کا کوارٹر فائنل میں سفر تمام
دوحہ (سپورٹس ڈیسک)پولینڈ کی ٹینس سٹار ایگا سوائٹک اور قازقستان کی ایلینا ریباکینا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئیں۔
یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری نے ایگا سوائٹک کو 6-2، 4-6 اور 5-7سے شکست دی جبکہ کینیڈا کی وکٹوریہ ایمبوکو نے ایلینا ریبا کینا کو 5-7، 6-4 اور 4-6 سے ہرایا۔