ورلڈکپ:آسٹریلیا کو ہرا کر سری لنکا سپر ایٹ میں داخل

 ورلڈکپ:آسٹریلیا کو ہرا کر سری لنکا سپر ایٹ میں داخل

181 رنز کا ہدف 18 اوور میں پورا کرلیا ،پاتھم نسانکا کی ناقابل شکست سنچری افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں ،انگلینڈ نے اٹلی کو 24 رنز سے شکست دی

 کینڈی (نیٹ نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے ، ٹریو س ہیڈ نے 56 اور مچل مارش نے 54 رنز بنائے ۔ سری لنکا نے 181 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوور میں باآسانی پورا کرلیا اور گروپ بی میں سے سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا نے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے ، کوشل مینڈس بھی 38 گیندوں پر 52 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ 28 ویں میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنائے ۔ جواب میں اٹلی کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا اور آخری اوورکی آخری گیند پر 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں