نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لو کی فرگوسن اچانک وطن روانہ
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شریک نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر لوکی فرگوسن اچانک ٹورنامنٹ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے ۔
فاسٹ بولر کو گھر میں بچے کی ولادت کے پیش نظر رخصت دی گئی ہے ، وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے وطن واپس جارہے ہیں۔