پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور۔۔
بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز 12 مارچ سے شروع ہوگی۔پہلا ون ڈے 12 مارچ، دوسرا ون ڈے 14 مارچ اور تیسرا ون ڈے 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی میں پاکستانی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے دوبارہ بنگلہ دیش جائے گی۔