پاکستان کو اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے آج نمیبیاکیخلاف فتح درکار

 پاکستان کو اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے آج نمیبیاکیخلاف فتح درکار

فائنل کھیلنا اور جیتنا اولین مقصد:عثمان طارق، جیتنے کی تیاری کر رہے :نمیبیا کوچ

کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان اہم میچ آج کھیلاجائیگا، قومی ٹیم کو ایونٹ کے اگلے مرحلے یعنی سپرایٹ میں رسائی کیلئے لازمی فتح درکاہے ، رپورٹس کے مطابق میچ کے میزبان شہر کولمبو میں کولمبو میں 50 سے 60 فیصد تک بارش متوقع ہے ،اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو پاکستان سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا اور اگر پاکستان کو شکست ہوتی ہے تو امریکا اگلے مرحلے میں جگہ بنا سکتا ہے ۔ادھر کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سپنر عثمان طارق نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے بہت میچز جتوائے ہیں، ایک میچ میں اگر اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے ، فائنل کھیلنا اور جیتنا ہمارا اولین مقصد ہے ، جبکہ کولمبو نمیبیا ٹیم کے کوچ کریگ ولیمز نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف جیتنے کی تیاری کر رہے ہیں، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں