ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سکسز کا نیا ریکارڈ

 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سکسز کا نیا ریکارڈ

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سکسز کا نیا ریکارڈ مجموعی طور پر 541چھکے لگائے جا چکے جو کسی بھی ایک ایڈیشن کا نیا ریکارڈ ہے

کینڈی (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 کے دوران بیٹرز نے جارحانہ کھیل کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے چھکوں کی تعداد کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اب تک مجموعی طور پر 541 چھکے لگائے جا چکے ہیں، جو کسی بھی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ سکسز کا نیا عالمی ریکارڈ ہے ۔اس سے پہلے 2024 کے ایڈیشن میں 517 چھکے لگے تھے جبکہ 2021 میں یہ تعداد 405 رہی۔ 2022 کے ٹورنامنٹ میں 331 اور 2016 میں بھارتی میدانوں پر کھیلے گئے ایڈیشن میں 314 چھکے دیکھنے میں آئے تھے تاہم رواں ایونٹ میں بیٹرز کی جارحانہ حکمت عملی نے ان تمام اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ سپر 8 مرحلہ ابھی جاری ہے اور اس کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل بھی کھیلے جانے ہیں، جس کے باعث چھکوں کی مجموعی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق سازگار وکٹوں، چھوٹے گراؤنڈز اور جدید بیٹنگ انداز نے اس ریکارڈ ساز کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں