انڈر 14گرلز ٹینس پری کوالیفائنگ ،قومی ٹیم ویتنام روانہ
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی انڈر 14 گرلز ٹینس ٹیم 2 سے 7 مارچ تک شیڈول آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئرز مقابلوں 2026 ایشیا-اوشیانا پری کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کے لیے اتوار کو ویتنام روانہ ہو گئی۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ ایونٹ پورے ایشیا اوشیانا خطے سے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو اکٹھا کرے گا، جو نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ پاکستانی اسکواڈ میں ہاجرہ سہیل، خدیجہ خلیل اور ایشہ رابی شامل ہیں جب کہ سارہ منصور بطور کپتان ٹیم کے ہمراہ ہوں گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے روانگی سے قبل ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور ایونٹ میں قابل ستائش کارکردگی کی امید ظاہر کی۔