بابر کو گرانے کے چکر میں پوری ٹیم کو گرا دیا گیا :نعمان نیاز
گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کچھ صحیح کرنا چاہتے تھے ،وہ جلدی چلے گئے
کراچی(سپورٹس ڈیسک)سپورٹس تجزیہ کار نعمان نیاز نے کہا ہے کہ یونس خان نے کہا تھا کہ بابر اعظم کو گرانے کے چکر میں پوری ٹیم کو گرا دیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نیوزی لینڈ چلے جاتے ہیں اور پھر ڈھاکا پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم نے پلیئرز ڈراپ نہیں کیے ہیں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں لیکن انہوں نے انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا ہی نہیں ہے ۔ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کچھ صحیح کرنا چاہتے تھے لیکن وہ جلدی چلے گئے ۔دنیا کی کرکٹ بہت آگے چلی گئی ہے ، بنگلہ دیش کا 140 کی رفتار سے بولنگ کرنے والا بولر آیا تو آپ کے تین نئے کھلاڑیوں کو لگ پتا گیا، آپ 82 پر آؤٹ ہوگئے تھے وہ تو فہیم اشرف کا ریویو نہیں لیا۔یہ لڑکے پچاس اوور نہیں کھیل سکتے ، میرا سوال ہے کہ کیا بابر اعظم اور صائم ایوب ون ڈے سے ڈراپ ہوتے تھے ، سعود شکیل کہاں ہیں۔مائیک ہیسن سمجھ رہے ہیں کہ یہ فرنچائز کی ٹیم کھیل رہی ہے ، جس طرح لڑکوں کو پاکستان کی کیپ دی جارہی ہے اگر ہماری عمر کم ہوتی تو ہمیں بھی مل جاتی۔جب تک آپ ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلیں گے ون ڈے کرکٹ میں پرفارم نہیں کرسکتے ۔