آنے والے سیزن میں اچھا پرفارم کروں گا: ارشد ندیم

آنے والے سیزن میں اچھا پرفارم کروں گا: ارشد ندیم

لاہور(سپورٹس ڈیسک )اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ آنے والا سیزن بہت بھرپور ہے جس کے متعدد ایونٹس میں حصہ لینا ہے ،

لاہور میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ سیزن کے لیے ڈیڑھ دو ماہ سے مسلسل ٹریننگ کر رہا ہوں اور رمضان کی وجہ سے رات کے وقت ٹریننگ کر رہے ہیں جو اچھی جا رہی ہے ۔ سب سے پہلے مئی میں ڈائمنڈ لیگ ہے پھر کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز، اگست میں بھی ڈائمنڈ لیگ ہے اور ہنگری میں انٹرنیشنل مقابلہ ہو گا اور ان سب میں حصہ لینا ہے ۔میں ٹریننگ سے مطمئن ہوں، ٹریننگ اچھی جا رہی ہے ، امید ہے اچھا پرفارم کروں گا۔اس موقع پر ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے کہا کہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کے مرحلے سے نکل چکے ، رمضان کے بعد مقابلے کی مکمل ٹریننگ کی طرف جائیں گے ۔ فٹنس اچھی ہے ، ٹریننگ کے پیرا میٹرز بھی اچھے ہیں، امید ہے کہ سیزن اچھا ہو گا، ان تمام ایونٹس کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے کہ اچھا مقابلہ کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں