زمان خان انجری کا شکار پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

زمان خان انجری کا شکار پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

لاہور(سپورٹس ڈیسک )فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث انکی پی ایس ایل گیارہ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ میں انجرڈ ہوئے ، اُن کے کندھے کا جوڑ اترا ہے ۔پی سی بی نے زمان خان کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پاکستاں کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل زمان خان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے سکواڈ میں شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں