وزیر کھیل کی ایتھلیٹ حرم ریحان کو نی سٹرائکس کر کے عالمی ریکارڈ پر مبارکباد

وزیر کھیل کی ایتھلیٹ حرم ریحان کو نی  سٹرائکس کر کے عالمی ریکارڈ پر مبارکباد

لاہور (سپورٹس ڈیسک )صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت ایتھلیٹ حرم ریحان کو ایک منٹ میں ایک ٹانگ کے ساتھ 143 مرتبہ نی سٹرائکس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرنے اور اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

 اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ حرم ریحان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ سال بعد بھارتی مرد کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے ، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حرم ریحان مستقبل میں بھی اپنی محنت اور کارکردگی سے پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں