چیئرمین پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی کو ٹیم کے انتخاب میں فری ہینڈ

چیئرمین پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی کو ٹیم کے انتخاب میں فری ہینڈ

میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ، کسی کی تنقید کی پرواہ نہ کریں:محسن نقوی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی دبا ؤکے ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سلیکشن کمیٹی کے ممبران کی ملاقات ہوئی جس میں سلیکشن کمیٹی کو ٹیم کے انتخاب سے متعلق اہم ہدایات دی گئیں۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے ، کسی کی تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کریں۔سلیکشن کمیٹی ممبران مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید نے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں