ایران کا فیفا ورلڈ کپ بائیکاٹ کا اعلان فٹ بال کا بڑا نقصان:عاطف اقبال
کراچی (اے پی پی) آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین عاطف اقبال ، صدر رئیس خان ا ور وائس چیئرپرسن ارم فواد نے ایران کی جانب سے فیفاورلڈ کپ 2026کے بائیکاٹ کے اعلان کو فٹبال کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیاہے۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے فیفا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کویقینی بنائے کہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والے تمام ممالک اس میگا ٹورنامنٹ میں شرکت کریں ۔ ایران کے وزیر کھیل احمد دونیامالی کا موقف ہے کہ جنگ زدہ حالات میں کھلاڑیوں کی حفاظت ممکن نہیں۔اس لیے ٹیم کی تیاری یا شرکت ناممکن ہے ۔ انصاف کا تقاضہ ہے کہ فیفا اب ایران کی ٹیم کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اس کی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اقدامات کرے ۔