متنازع رن آؤٹ:محمد کیف پاکستانی کپتان سلمان آغاکے حق میں بول پڑے

 متنازع رن آؤٹ:محمد کیف پاکستانی  کپتان سلمان آغاکے حق میں بول پڑے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے حق اور بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن میراز کے خلاف بول پڑے ۔

محمد کیف نے سوشل میڈیا پر مہدی حسن میراز کو ان کی پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں کی گئی حرکت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وکٹ حاصل کرنے کی بے صبری اس طرز کے رن آؤٹ کو درست قرار نہیں دے سکتی، ایسی بے صبری کا مظاہرہ ایک کپتان کی جانب سے کیا گیا، جو ہوا ٹھیک نہیں ہوا۔ نوجوانوں کو یہ یاد رکھنا کہ چا ہئے کہ ورلڈ کپ فائنل داؤ پر لگا ہو لیکن وہ نہ کرنا جو بنگلہ دیش کے کپتان نے کیا، فیئر پلے کے بغیر کھیل کھیل نہیں رہتا۔یاد رہے کہ مہدی حسن میراز نے دوسرے ون ڈے میچ میں سلمان علی آغا کو متنازع طریقے سے رن آؤٹ کیا تھا جس پر سلمان علی آغا نے شدید غصے کا اظہار بھی کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں