ٹی 20ورلڈ کپ کے ہیرو شیوم دوبے کو اہلیہ نے ہجوم سے بچا لیا

ٹی 20ورلڈ کپ کے ہیرو شیوم دوبے کو اہلیہ نے ہجوم سے بچا لیا

احمد آباد(این این آئی)بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہیرو شیوم دوبے کو اہلیہ نے حاضری دماغی کی بدولت ٹرین میں ہجوم سے بچا لیا۔

ممبئی کیلئے تمام پروازیں بک ہونے کی وجہ سے شیوم دوبے نے اہلیہ انجم خان اور ایک دوست کے ساتھ ٹرین کے سفر کا انتخاب کیا،دوبے نے ٹوپی، ماسک اور پوری آسٹین والی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی تاکہ پہچانا نہ جاسکے۔ جب ٹکٹ چیکر نے کوچ میں داخل ہوکر بلند آواز میں کہا کہ کیا شیوم دوبے مسافروں میں موجود ہیں؟ ان کی اہلیہ انجم نے فوری مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ نہیں، نہیں،اہلیہ کی حاضر دماغی کے باوجود ممبئی پہنچنے پر دوبے کو باہر نکلنے کے لیے پولیس کی مدد کی ضرورت پڑی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں