سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان کرکٹ ہمیشہ سرفراز کے احسانات کی مقروض رہے گی،محسن نقوی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ سرفراز احمد نے اپنے کیریئر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 54 ٹیسٹ،117 ون ڈے انٹرنیشنل اور61 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ۔وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران مجموعی طور پر 6 ہزار 164 رنز سکور کیے جبکہ وکٹوں کے پیچھے انہوں نے 315 کیچز اور56 سٹمپنگز کیں۔ انہوں نے پاکستان کی 100 انٹرنیشنل میچز میں قیادت بھی کی۔ سرفراز احمد پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے جونیئر اور سینئر دونوں سطح پر آئی سی سی ٹائٹل جیتے ۔ چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ سرفراز احمد کے احسانات کی مقروض رہے گی۔انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان پی سی بی ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ کے لئے سرفراز احمد کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں