پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ بھی بطور فیلڈر میدان میں
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک بھی بطور فیلڈر میدان میں اتر آئے ۔
ڈھاکا کے شیر بنگال سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں مہمان سکواڈ کے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے اور بیماری کے سبب حنیف ملک نے متبادل فیلڈر کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ٹیم کے سپورٹ سٹاف اور نان پلئینگ ممبر نے متبادل فیلڈر کا کردار ادا کیا ہو۔قبل ازیں 2005 میں ایشیز سیریز کے دوران انگلینڈ کے گیری پریٹ متبادل فیلڈر کی حیثیت سے میدان میں اترے اور رکی پونٹنگ کو آؤٹ بھی کیا تھا۔