فیفا ورلڈ کپ،ایران کی حمایت پر جاپانی فٹبالر کا معاہدہ منسوخ

فیفا ورلڈ کپ،ایران کی حمایت پر جاپانی فٹبالر کا معاہدہ منسوخ

ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک)جاپان کے سابق فٹبالر Keisuke Honda نے کہا ہے کہ ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت کی حمایت کرنے کے بعد ایک امریکی کمپنی نے میرے ساتھ طے پانے والا اشتہاری معاہدہ منسوخ کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق جاپانی فٹبالر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے لیکن میں ذاتی طور پر چاہتا ہوں کہ ایران کی قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے ۔ ان کے اس بیان کے بعد امریکی کمپنی نے ورلڈ کپ کے موقع پر اشتہاری مہم کا معاہدہ روک دیا۔ یہ اشتہار ورلڈ کپ کے دوران جاری ہونا تھا لیکن فٹبالر کے اس بیان کے بعد کمپنی نے اسے منسوخ کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں