انگلش کاؤنٹی واروکشائر کے کپتان ایلکش ڈیویز مستعفی

انگلش کاؤنٹی واروکشائر کے کپتان ایلکش ڈیویز مستعفی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلش کاؤنٹی واروکشائر کے کپتان ایلکش ڈیویز نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کی جگہ ایڈ برنارڈ نے تینوں فارمیٹ میں کپتانی کی ذمہ داری سنبھال لی۔31 سالہ ایلکس کو 2024 کے سیزن سے قبل کپتان بنایا گیا تھا۔

 بطور کپتان انہوں نے اپنے پہلے سیزن میں 50.68 کے اوسط سے 1115 رنز اسکور کیے جن میں چار سنچریاں شامل ہیں۔ایلکس ڈیویز نے کہاکہ ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے چند برسوں کے کیریئر کا سب قابلِ فخر سال تھا، ٹرافیاں جیتنے کے قابل سکواڈ بنانے اور اس کو شکل دینے کے عمل کا حصہ ہونا اعزاز کی بات تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں