پی ایس ایل ، فخر کا سب سے زیادہ مین آف میچ ایوارڈز جیتنے کا اعزاز

پی ایس ایل ، فخر کا سب سے زیادہ  مین آف میچ ایوارڈز جیتنے کا اعزاز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے تجربہ کار اوپنر فخر زمان نے لیگ میں ڈیبیو کرنے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے خلاف 53 رنز کی اننگز کھیل کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی فخر زمان لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈز اپنے نام کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے 12 مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کررکھا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں