مریم نواز سے متعلق پوسٹ پر نسیم شاہ کی وضاحت
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے متعلق اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک متنازعہ پوسٹ پر وضاحت پیش کردی ۔
تنازع کے بعد نسیم شاہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پوسٹ جان بوجھ کر نہیں کی گئی، میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، تاہم اب اسے کامیابی کے ساتھ بحال کرلیا گیا ہے ۔