میامی اوپن ٹینس،سبالینکا اور کوکو گف فائنل میں داخل

میامی اوپن ٹینس،سبالینکا اور کوکو گف فائنل میں داخل

میامی اوپن ٹینس،سبالینکا اور کوکو گف فائنل میں داخل اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

فلوریڈا (سپورٹس ڈیسک)بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی ، ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ارینا سبالینکا اور امریکا کی ٹینس کھلاڑی کوکوگف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔ سیمی فائنل راؤنڈ میں بیلاروس کی سبالینکا نے 26سالہ قازقستان کی ٹینس سٹارایلینا ریباکینا کو سٹریٹ سیٹس میں4-6اور 3-6 سے شکست دی ۔22سالہ امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی کوکوگف نے بھی سیمی فائنل رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیرولینا موچووا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 1-6 سے ہرایا۔ اٹلی کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔جینک سنر نے امریکا کے فرانسس تیافو جونیئر کوسٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6سے شکست دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں