پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ

پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ

کرکٹرز میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر پوسٹس نہیں کریں گے ،فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کردیں۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی متنازعہ پوسٹ کے بعد پی سی بی حکام نے سینٹرل کنٹریک یافتہ کرکٹرز کو پابند کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے منظوری کے بعد کریں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں کے منیجرز کو بھی میڈیا پالیسی دوبارہ بھجوائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی متنازعہ پوسٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ سیاسی پوسٹس ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی۔میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی اور متنازعہ پوسٹ پر نسیم شاہ کو دو کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے ، جرمانے کے ساتھ نسیم شاہ کو اس پوسٹ پر معافی بھی مانگنا پڑی ہے ۔تمام کرکٹرز نے پی سی بی حکام کو میڈیا پالیسی پر مکمل عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں