شہباز سینئر سکول،کالجز کیلئے ہاکی کے ایمبیسڈر مقرر

شہباز سینئر سکول،کالجز کیلئے  ہاکی کے ایمبیسڈر مقرر

لاہور(خبر نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے اولمپین شہباز احمد سینئر کو سکولوں اور ۔۔

کالجوں کے لیے ہاکی کا ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے ۔یہ تقرری وزیر تعلیم رانا سکندر کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔ شہباز احمد نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن غلام فرید سے ملاقات کی جس میں ملک میں ہاکی کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں