پی ایس ایل ،دو بنگالی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کھیلنے والے دو کرکٹرز کے این او سی میں توسیع کر دی، ناہید رانا اور شرف الاسلام کے این او سی میں ایک روز کی توسیع کی گئی ہے ۔
بی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی اور پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع کی درخواست کی تھی، دونوں فاسٹ بولرز کو 12 اپریل تک این او سی جاری کیا گیا تھا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اب دونوں کھلاڑیوں کو زلمی کے آج کے میچ تک پاکستان میں رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔