سپر لیگ گلیڈی ایٹرز کی کامیاب چڑھائی قلندرز کو شکست

سپر لیگ گلیڈی ایٹرز کی کامیاب چڑھائی قلندرز کو شکست

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 135رنز کا ہدف باآسانی17ویں اوورز میں6وکٹوں پر حاصل کر لیا رائلی روسو نے 60رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حسن نواز 32 گیندوں پر 49رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،عثمان طارق مین آف دی میچ

کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو با آسانی 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 135 رنز کا ہدف باآسانی 17ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔عثمان طارق مین آف دی میچ قرار پائے ۔ابتدائی دو وکٹیں 11 رنز پر گرنے کے بعد رائلی روسو اور حسن نواز نے شاندار شرکت قائم کرکے ٹیم میں جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔رائلی روسو نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حسن نواز 32 گیندوں پر 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

دنیش چندی مل ایک رن بناسکے ، شامل حسین 0 اور کپتان سعود شکیل بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ایونٹ کے 26 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قلندرز کی جانب سے حسیب اللہ خان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ دیگر بلے بازوں میں اسامہ میر 22، فخر زمان 20، عبداللہ شفیق 17، سکندر رضا 15، چرِتھ اسالنکا6، محمد نعیم 4، محمد فاروق 2، کپتان شاہین شاہ آفریدی 0 اور حارث رؤف 0 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے ۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق اور جہاں داد خان نے 3، 3 جبکہ الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ثاقب خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں