ورلڈ ایتھلیٹکس،ترکیہ کی شہریت کی 11 درخواستیں مسترد

ورلڈ ایتھلیٹکس،ترکیہ کی شہریت کی 11 درخواستیں مسترد

ورلڈ ایتھلیٹکس،ترکیہ کی شہریت کی 11 درخواستیں مسترد درخواستیں خلاف قوانین، سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں، ریویو پینل

لندن (سپورٹس ڈیسک)ورلڈ ایتھلیٹکس کے نیشنیلٹی ریویو پینل نے مختلف ممالک کے 11 نامور کھلاڑیوں کی جانب سے ترکیہ کی شہریت اختیار کرنے اور ان کی طرف سے کھیلنے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے ۔ کھیل کی عالمی تنظیم ورلڈ ایتھلیٹکس نے اپنے جاری کردہ بیان میں اس اقدام کو ترکیہ حکومت کی ایک منظم بھرتی مہم قرار دیا ہے ، جس کا مقصد بھاری معاوضوں کے عوض غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنی طرف راغب کرنا تھا۔ ان درخواستوں میں کینیا کی سابق میراتھن ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بریگیڈ کوسگی، جمیکا کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ روز اسٹوونا اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے راجندرا کیمبل سمیت نائیجیریا اور روس کے صفِ اول کے کھلاڑی شامل تھے ۔ورلڈ ایتھلیٹکس کے نیشنیلٹی ریویو پینل کے مطابق ان درخواستوں کی منظوری سے کھلاڑیوں کی اہلیت اور شہریت کی تبدیلی سے متعلق قوانین کی اہمیت متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس نے واضح کیا کہ ترک حکومت ایک سرکاری کلب کے ذریعے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پرکشش معاہدوں کی پیشکش کر رہی ہے تاکہ وہ 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس اور دیگر عالمی مقابلوں میں ترکیہ کی نمائندگی کر سکیں۔ پینل نے انکشاف کیا کہ یہ تمام درخواستیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں