آرسنل کے سابق گول کیپر الیگزینڈر مانیگر ٹرین حادثہ میں ہلاک
ویانا (سپورٹس ڈیسک)آرسنل اور آسٹریا کے سابق گول کیپر الیگزینڈر مانیگر ایک المناک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے ۔
الیگزینڈر مانیگر 48 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ حادثہ سلزبرگ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب48 سالہ الیگزینڈر مانیگر کی کار ایک ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔