فیفاورلڈ کپ،شائقین کو سٹیڈیم کے باہر پکنک،جشن کی اجازت

فیفاورلڈ کپ،شائقین کو سٹیڈیم کے باہر پکنک،جشن کی اجازت

بوسٹن (سپورٹس ڈیسک)امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے شائقین کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے ۔۔۔

فیفا ورلڈ کپ کی میزبان کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ فٹ بال میچوں سے قبل بوسٹن سٹیڈیم کے پارکنگ ایریا میں شائقین کو ٹیل گیٹنگ یعنی گاڑیوں کے پاس جمع ہو کر کھانے پینے اور جشن منانے کی اجازت ہوگی۔فیفا نے اس سے قبل ٹورنامنٹ کے تمام 104 میچوں کے دوران اس طرح کی سرگرمیوں پر پابندی کا ابتدائی فیصلہ کیا تھا، تاہم اب اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے ۔ میزبان کمیٹی کے مطابق گلٹ سٹیڈیم میں مقامی پالیسیوں کے تحت شائقین اسی طرح جشن منا سکیں گے جیسے وہ امریکی فٹ بال (این ایف ایل) کے میچوں کے دوران مناتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں