آئی سی سی رینکنگ ،ٹی ٹونٹی میں فرحان کا تیسرا نمبر
آئی سی سی رینکنگ ،ٹی ٹونٹی میں فرحان کا تیسرا نمبر ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر ، بالرز میں ابرار احمد تیسرے نمبر پر براجمان ہیں
دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹی 20کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔ٹی 20بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بنگلادیش کے توحید ہر دوئے 9 درجے ترقی کے بعد 39ویں نمبر پر آگئے ۔ٹی 20 بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے ، پاکستان کے ابرار احمد تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹی 20 آل راؤنڈز میں زمبابوے کے سکندر رضا کا پہلا نمبر پر برقرار ہے ۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں ڈیرل مچل کی پہلی،ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن برقرار ہے ، بنگلادیش کے نجم الحسن شانتو 11 درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آگئے ۔ون ڈے بولرزرینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر، پاکستان کے ابرار احمد کی 11 ویں پوزیشن برقرار ہے ۔ بنگلادیش کے شرف الاسلام 11 درجے بہتری کے بعد 28 ویں نمبر پر آگئے ، بنگلادیش کے مستفیض الرحمان 14 درجے بہتری کے بعد 41 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ بنگلادیش کے ناہید رانا 16 درجے بہتری کے بعد 48 ویں پوزیشن پر آگئے ۔