دورہ بنگلہ دیش، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ، آج رات روانگی

دورہ بنگلہ دیش، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ، آج رات روانگی

پہلا ٹیسٹ 8 مئی کومیرپور ، دوسرا میچ 16 مئی سے سلہٹ میں شروع ہو گا

دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل سٹیڈیم کراچی کے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پرختم ہوگیا،دو ٹیسٹ میچز پر سیریز میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کی آج رات کراچی سے ڈھاکا روانگی طے ہے ۔سیریز کے لیے منگل سے شروع ہونے والے قومی تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کی نگرانی میں بھرپور مشقیں کیں، تاہم کراچی کے گرم موسم میں کھلاڑیوں اور کوچنگ کرنے والے عملہ کے ارکان کو سخت مشکلات کا سامنا رہا،سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 مئی کومیرپور کے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں شروع ہو گا،دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہونگے ، 16 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد عباس، حسن علی، خرم شہزاد، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری، اذان اویس، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ فضل اور عماد بٹ شامل ہیں،غازی غوری، اذان اویس، عبداللہ فضل اور عماد بٹ پہلی مرتبہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔سابق قومی کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ، عمر گل بولنگ کوچ اور اسد شفیق بیٹنگ کوچ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں