ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی دستے کی قیادت کرنیوالی ثنا علی کی وطن واپسی

ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی دستے کی  قیادت کرنیوالی ثنا علی کی وطن واپسی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں سندھ کی پہلی خاتون چیف ڈی مشن ثنا علی چھٹے ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی دستے کی کامیاب قیادت کے بعد وطن پہنچ گئیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر ثنا علی کا شاندار استقبال کیا گیا، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کہ سیکرٹری اور دیگر عہدے داروں نے پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے سنا علی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے ۔ثنا علی کی قائدانہ صلاحیتوں اور بین الاقوامی سطح پر بہترین نمائندگی کو بھرپور سراہا گیا اور ان کی تقرری کو سندھ اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر سنگ میل قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ چین کے شہر سانہ میں ہونے والے چھٹے ایشین بیچ گیمز میں پاکستان نے کبڈی کے کھیل میں دو سلور اور ایک برانز میڈل جیتا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں