اے ایف سی کا پاکستان فٹبال کیلئے حمایت کا اعادہ، محسن گیلانی کی تعریف
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ سے ملاقات کی۔
جس میں شیخ سلمان نے پاکستان فٹبال کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے صدر پی ایف ایف کی کاوشوں کو سراہا۔76ویں فیفا کانگریس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں صدر اے ایف سی نے کہا کہ پی ایف ایف کا استحکام ایشیائی فٹبال کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران پی ایف ایف کی نمایاں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔ان میں فیفا ایرینا پچز کی ترقی، پاکستان کی فیفا نیشنز لیگ میں شمولیت، خواتین قومی ٹیم کی ترقی اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے فٹبال فار مینٹل ہیلتھ منصوبے کا آغاز شامل ہیں۔