ڈیٹا بیس والوں نے کرکٹ کو تباہ کردیا:باسط علی

ڈیٹا بیس والوں نے کرکٹ کو تباہ کردیا:باسط علی

کس نے بولا ہے کہ آپ لیفٹ رائٹ کمبی نیشن اپنائیں، سابق کرکٹر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ ڈیٹا بیس جو آئے ہوئے ہیں انہوں نے کرکٹ کو تباہ کردیا ہے ۔ ایک پروگرام میں پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ سے متعلق سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ حیدرآباد کنگزمین کے رنز کرنے والے کھلاڑی جلدی آؤ ٹ ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ عثمان خان کو نیچے کے نمبر پر بھیج دیا، عرفان نیازی کو اوپر بھیج کر آپ نے غلط کیا اس کے بعد گلین میکسویل کو بھیج دیا گیا۔باسط علی نے کہا کہ مارنس لبوشین نے فیلڈنگ میں کپتانی اچھی کی، بابر اور مینڈس کی وکٹ حاصل کی گئی لیکن بیٹنگ کے دوران لیفٹ رائٹ کمبی نیشن اپنا کر غلط فیصلہ کیا گیا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ جو ڈیٹا بیس آئے ہوئے ہیں انہوں نے کرکٹ کو تباہ کردیا ہے کس نے بولا ہے کہ آپ لیفٹ رائٹ کمبی نیشن اپنائے ۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب نے نصف سنچری اسکور کی اس سے پہلے بولنگ کروانی چاہیے تھی کیونکہ اس کا دن اچھا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 11 کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں